
کربلا: اربعین مارچ میں غزہ سے تعلق رکھنے والے اُس فلسطینی نے بھی شرکت کی جس نے اپنے بیٹے سمیت پورے خاندان کو کھو دیا ہے۔ فلسطینی کی کربلا میں بھرپور پزیرائی کی گئی زائرین نے فلسطینی کو گلے لگایا اس کا ماتھا چوما اور خاندان کھونے پر اظہار تعزیت کیا۔ پروردگار نے اہلیان غزہ کے لیے اپنی آواز بلند کرنے کیلئے اربعین کی صورت میں ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا ہے اربعین اب دنیا کے تمام مظلوم اقوام کے لیے ایک پناہ گاہ کی حیثیت اختیار کرگیا ہے۔ کربلا مظلومین کی جائے پناہ، حریت پسندوں کا راستہ، عالم اسلام کی درس گاہ اور راہِ نجات ہے۔ غزہ کے مظلومین یہاں آکر بہت ہی پُرسکون ماحول میں اپنے اوپر ہونے والے مظالم پوری دنیا کو بتا سکتے ہیں اور اپنی آنکھوں سے دنیا بھر سے آئے ہوئے زائرین کے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اور ان کے لبوں پر غزہ کیلئے دعائیں اور اسرائیل و امریکا کیلئے نفرت دیکھ رہےہیں۔


































