
اسلام آباد : کلبھوشن اور دوسرے اہم امور پر قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا اجلاس 11 نومبر کو ہوگا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے اجلاس میں ممکنہ قانون سازی پر کابینہ ارکان کو بریفنگ دی اور کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابی و قانونی اصلاحات، الیکٹرانک ووٹنگ اور ادارہ جاتی اصلاحات پر قانون سازی کروائی جائے گی۔ اجلاس میں بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس سے متعلق قانون سازی بھی کروائی جائے گی۔


































