
اسلام آباد : پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی مذہبی آزادیوں سےمتعلق رپورٹ مسترد کردی۔ دفتر
خارجہ نے کہا ہے کہ رپورٹ میں بھارت میں مذہبی آزادیوں اور اقلیتوں کی حالت زار کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ بھارت میں آر ایس ایس اور بی جے پی حکومت کے ساتھ مل کر مذہبی آزادیوں کو سلب کر رہے ہیں۔بھارت نے گذشتہ دو روز میں نو کشمیریوں کو شہید کیا۔ پاکستان نے گذشتہ روز قلیل مدت کے نوٹس پر کرتار پور راہداری کھولی۔۔ہم دنیا بھر میں سکھ برادری کو بابا گرونانک کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہیں۔


































