Thu Oct 15, 2026

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ

روزانہ کی خبریں

ملکی دفاع اور غیر اخلاقی مواد کی شکایت پر 10 لاکھ اکاؤنٹس، ویب سائٹس بلاک

اسلام آباد : ملکی دفاع ، غیر اخلاقی مواد یا توہین عدالت اور توہین مذہب کے الزامات کے بعد پاکستان میں ٹیلی کام سیکٹر کے ریگولیٹری ادارے پی ٹی اے نے اب تک دس لاکھ 56 ہزار سوشل میڈیا اکاونٹس، ویب سائیٹس سمیت انٹرنیٹ لنکس بلاک کیے ہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی ایک دستاویز کے مطابق بلاک کیے گئے لنکس میں ٹویٹر ، فیس بک اکاونٹس کے علاوہ ویب سائیٹس بھی شامل ہیں۔ دستاویز کے مطابق اس ماہ کے آغاز تک پاکستان کے دفاع کو نقصان پہنچانے والے 46,256 انٹرنیٹ لنکس (سوشل میڈیا اکاونٹس، ویب سائیٹس وغیرہ) کے خلاف متعلقہ اداروں یا عام افراد کی طرف سے پی ٹی اے کو شکایت کی گئی جس پر کاروائی کرتے ہوئے پی ٹی اے نے 31،230 لنکس بلاک کر دئیے جبکہ 1849 ایسی شکایتوں کو غلط ہونے پر مسترد کر دیا یعنی مانی گئی درخواستوں کی شرح 68 فیصد رہی۔ سب سے زیادہ یعنی نو لاکھ تیرہ ہزار شکایات غیر اخلاقی ویب سائیٹس کے حوالے سے آئیں جس پر ایکشن لیتے ہوئے نولاکھ ایک ہزار سات سو ایسے لنکس کو پاکستان میں بلاک کیا گیا۔ دستاویز کو دیکھا جائے تو ہتک عزت اور جعل سازی کی شکایتوں پر اکاونٹس یا لنکس کو بلاک کرنے کی شرح سب سے کم رہی یعنی 49 فیصد درخواستیں منظور کی گئیں۔ اس حوالے سے 8144 شکایات پی ٹی اے کو موصول ہوئیں جس پر ایکشن لیتے ہوئے تقریبا چارہزار ایسے اکاونٹس بلاک ہو گئے۔ دستاویز کے مطابق پی ٹی اے نے ایک پورٹل بنا کر 38 مختلف اداروں کو اس تک رسائی دے دی ہے تاکہ کسی بھی ویب سائٹس کے حوالے سے شکایت پر خودکار طریقے سے معاملہ پی ٹی اے کے نوٹس میں لا سکیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular