
مظفرآباد : او آئی سی کے جموں و کشمیر کے لیے خصوصی نمائندے یوسف الدوبیے نے لائن آف کنٹرول چری کوٹ سیکٹر کا دورہ کیا اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل طارق علی اور دوست مسلم ممالک کے پانچ سینئر سفیر بھی ہمراہ تھے،سعودی عرب، مراکش، سوڈان، مالدیپ کے سفیر او آئی سی نمائندے کے ساتھ وفد میں شامل تھےاو آئی سی وفد کو لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی.


































