
اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کربلا اور نجف میں قونصلیٹ کھولنے کی منظوری دےدی، قونصل خانوں کے قیام سے پاکستان سے ہر سال زیارات مقامات مقدسہ کیلئے جانے والے زائرین کی سہولیات میں اضافہ ہوگا، اس سے قبل بغداد میں قائم پاکستانی سفارت خانہ شہریوں کی خدمت پر مامور تھا جہاں تک رسائی میں زائرین کو شدید دشواریاں پیش آتی تھیں۔


































