Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

اب گورنر یا وزیراعلیٰ ہاؤس کا نہیں راولپنڈی کا رخ کریں گے، اہلخانہ جبری لاپتہ افراد

کراچی : جبری لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کی آواز کو نہ سنا گیا تو وہ گورنر یا وزیراعلیٰ ہاؤس نہیں راولپنڈی کا رخ کریں گے۔ لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب کیا اس موقع پر سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین سماجی رہنما بھی موجود تھیں۔ اہل خانہ نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کے گھروالے جانتے ہیں کہ وہ پاکستان کی کس جیل میں ہے لیکن ہمارے پیارے کہاں اور کس حال میں ہیں؟ وہ زندہ بھی ہیں یا مار دیئے گئے ہیں؟ ہمیں کچھ پتہ نہیں۔ پریس کانفرنس کا مقصد یہ بتانا ہے کہ جبری گمشدہ افراد کے اہل خانہ آج کس حال میں ہیں۔ ہم نے اپنے پیاروں کی بازیابی کے لئے کئی مرتبہ دھرنے دیئے اور ہر ادارے کے دروازے کو کھٹکایا اور جب مایوسی کا سامنا کرنا پڑا تو مجبور ہوکر اس دروازے کو کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا جو اس ملک میں ہر سیاہ و سفید کے مالک ہیں۔جب اس دروازے پر دستک دی تو طاقت کے نشے میں دھت ان وحشی پولیس اہلکاروں نے نہ فقط عزت دار خواتین کی چادریں نوچیں ، معصوم بچوں اور عورتوں پر لاٹھی چارج کیا، بلکہ نوجوان بھائیوں کو بھی اٹھا کر تھانے لے گئےجنہیں 8گھنٹے تک قیدوبندمیں مبتلا رکھا گیا۔ہم آج وزیر اعظم اور آرمی چیف کو بتادینا چاہتے ہیں کہ اگر انصاف نہ ملا اور ہماری آواز کو نہ سنا گیا تو اب ہم گورنر ہاؤس، سی ایم ہاؤس یا ایوان صدر کا نہیں بلکہ راولپنڈی کا رخ کریں گے ۔

مزید پڑھیے

Most Popular