
ابوجا: نائیجیریا میں مسلح خونی جھڑپوں میں پچاس افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ ریاست کٹسینا میں مسلح گینگ نے گاؤں پر دھاوا بولا اور مویشیوں اور بھیڑوں کے ریوڑ کو لے جانے کی کوشش کی۔ گاؤں کے مسلح محافظ نکلے تو مسلح جھڑپ ہوگئی، خونی جھڑپ میں دونوں جانب سے پچاس افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ کئی زخمی ہوئے۔ کٹسینا ان شمالی ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں مسلح گینگ گاؤں پر حملے کرکے لوٹ مار کرتے رہتے ہیں۔ 22 فروری کو پارلیمانی اور صدارتی انتخابات سے قبل خونریزی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔


































