
تل ابیب : صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہےکہ رفح اور خان یونس میں حماس کے دو آخری ٹھکانے باقی رہ گئے ہیں انہیں بھی ختم کیا جائے گا۔ کابینہ اجلاس سے خطاب میں نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی افواج کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور جوابی حملوں میں اُن نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا جائے گا جو حملہ کرنے کی کوشش کریں۔
نیتن یاہو نے کہا کہ ہر حملے کی پیشگی اطلاع امریکا کو دی جاتی ہے۔ صدر ٹرمپ کے ساتھ ایک واضح فریم ورک کے تحت کام کر رہے ہیں۔ لبنان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ حزب اللہ دوبارہ ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اور اگر لبنان اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کرے تو اسرائیل اپنے دفاع کا حق استعمال کرے گا۔


































