
اسلام آباد: پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عسکری حکام نے سیاسی قیادت کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اسپیکراسد قیصر کی سربراہی میں پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کی صورت حال اور درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، شاہ محمود قریشی، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت وفاقی وزرا اور وزرائے اعلیٰ شریک ہوئے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ابھی تک کسی ملک نے طالبان حکومت کوتسلیم نہیں کیا ہے۔ عالمی برادری کے تسلیم کرنے پر ہی پاکستان طالبان حکومت تسلیم کرے گا۔ دشمن ممالک صورتحال کا فائدہ اٹھانے کی کوشش میں ہیں۔ داعش افغانستان کے لیے بھی بڑا خطرہ ہے۔ اس کے خاتمے کے لیے افغان حکومت سے تعاون جاری ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نےاپنی جماعت سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا پولیس والوں کو شہید کرنے سے تالی بجانے کی دہشت گردی بڑی نہیں۔ ٹی ایل پی بحال ہو سکتی ہے تو ہمارا کیا قصور ہے۔


































