
ینگون : میانمار کی فوجی حکومت نے سابق رہنما آنگ سان سوچی کی جماعت سمیت 40 پارٹیوں کو تحلیل کر دیا۔ تمام جماعتوں کو مقررہ تاریخ پر رجسٹریشن نہ کروانے پر تحلیل کیا گیا۔ میانمار کی فوجی حکومت نے ملک میں انتخابات کرانے کا اعلان تو کردیا لیکن ابھی کوئی تاریخ نہیں دی ہے۔ میانمار کی فوج نے 2021 میں سابق حکمران آنگ سان سوچی کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا۔


































