
چہلم سید الشہداء کے موقع پر اربعین واک کے منتظمین کے گرد حکومت پنجاب نے گھیرا تنگ کردیا، ملتان میں 12 ایسے افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے جو بالواسطہ یا بلاواسطہ اربعین کے موقع پر واک میں شامل تھے، پنجاب حکومت کی جانب سے جاری مراسلے میں ایسے افراد کو دہشتگردانہ اور فرقہ وارانہ سرگرمیوں میں شامل کر کے فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے، ملتان سے جن افراد کو شامل کیا گیا ہے ان میں مولانا وسیم عباس معصومی، مولانا مظہر عباس کھرل، مولانا کوثر عباس، ایڈووکیٹ حسنین علی بخاری، عاطف حسین سرانی، مرزا وجاہت علی، تیمور حسن، تنویر ملنگ، ناصر عباس کربلائی، سید محمد رضا، دائود چاون، مرید حسین پہلوان شامل ہیں۔


































