
رباط: مراکش نے فرانسیسی صدر میکرون کو دورے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ مراکش نے فرانسیسی وزیر خارجہ کے بیان کی تردید کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ صدر میکرون مراکش کا دورہ کریں گے۔ مراکش کے سفیر نے کہا کہ اس دورے کی کوئی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ فرانسسی حکام کی جانب سے ایک طرح کا یکطرفہ دعویٰ کرنا باعث تعجب ہے چند روز قبل فرانیسی وزیر خارجہ کترینا کولونا نے کہا تھا کہ مراکش کے بادشاہ محمد ششم کی دعوت پر صدر ایمائل میکرون جلد مراکش کا دورہ کریں گے۔ مراکش نے فرانس کی جانب سے زلزلہ متاثرین کے لئے 5 ملین یورو کی امداد کو بھی قبول کرنے سے انکار کیا تھا۔ خطیر رقم کی پیشکش کے بعد مراکش میں اجتماعی طور پر فرانس کے خلاف بیانات سامنے آئے تھے اور مختلف رہنماؤں نے اس پیشکش کو مراکش پر فرانسیسی استعمار دوبارہ مسلط کرنے کی کوشش قرار دیا تھا۔ شاہ محمد ششم نے صدر میکرون کا تعزیتی فون کا جواب دینے سے بھی انکار کیا تھا۔


































