Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

مجلس وحدت مسلمین کا پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

لاہور : مجلس وحدت مسلمین نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پنجاب سیکریٹریٹ لاہور میں عہدیداروں کا اجلاس ہوا۔ جس میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے خصوصی طور پر شریک ہوئے۔مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید اسد نقوی نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق ضلعی سطح پر کارکردگی کا جائزہ لیا اور شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین لاہور مختلف و مخصوص یونین کونسلز سے امیدوار میدان میں اُتارے گی۔ ضلعی سیکریٹری جنرلز اپنے اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی سرگرمیوں کے حوالے سے پیش رفت کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس بلدیاتی انتخابات میں گزشتہ بلدیاتی انتخابات سے بہتر نتیجہ اخذ کرنے کیلئے پہلے سے زیادہ محنت کیساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔ سینیئر ممبر پولیٹیکل کونسل سید حسین زیدی نے کہا ہے کہ انشا اللہ مجلس وحدت مسلمین لاہور، مرکز کی پالیسی پر مکمل عمل پیرا ہوگی اور بہتر نتائج حاصل کرنے کیلئے عملی جدوجہد کو اپنا نصب العین بناتے ہوئے قائدِ وحدت کے حکم پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular