
لندن : لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس ادارہ جاتی طور پر نسل پرست، جنس پرست اور ہم جنس پرست ہے۔ جائزہ رپورٹ نے تہلکہ مچادیا۔ پولیس افسر کوزینز کے ہاتھوں سارہ ایورارڈ کے قتل سے شروع کی گئی ایک سالہ طویل تحققیات کے بعد رکن پارلیمنٹ بیرونس لوئیس کیسی نے اپنی جائزہ رپورٹ پیش کردی۔ 363 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں پولیس کے اندر بڑے پیمانے پرغنڈہ گردی۔ نسل پرستانہ رویوں اور گہری سطح پر ہومو فوبیا کےثبوت ملے۔ پولیس میں ادارہ جاتی طور پر نسل پرست، خواتین مخالف اور ہم جنس پرستوں سے نفرت اور جنسی تشدد کے متاثرین کا بہت کم احترام پایا جاتا ہے۔ معاملات سےصرف نظر کرنے کی روایت نے حملہ آوروں کو پھلنے پھولنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ دارالامرا کی رکن بیرونس لوئس کیسی نے کہا کہ وہ اس سے انکار نہیں کر سکتیں کہ قاتل وین کوزنز اور سیریل ریپسٹ ڈیوڈ کیرک جیسے مزید مجرم برطانیہ کی سب سے بڑی فورس میں چھپے ہوسکتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پولیس فورس پر مکمل نظر ثانی کی ضرورت ہے اور اسے ٹوٹنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔


































