Mon Oct 26, 2026

ایران سے روسی سفارت کاروں اور جوہری ماہرین کے انخلا کی خبریں مسترد نئی جنگ کے اثرات تباہ کن ہوں گے، خطے کا جغرافیہ تبدیل ہو جائے گا، جنرل محبی امریکا اور اسرائیل کے خلاف ایران کی حمایت اخلاقی فریضہ ہے، اسلامک ریزسٹنس اِن عراق ولی امر مسلمین کی بدعنوانی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی اور جنگی نقصانات کے معاوضے کے حصول کی ہدایت اسرائیل کیلئے امریکی امداد کے خاتمے کا وقت آنے والا ہے، نیتن یاہو 30 جون تک تمام ہتھیار ریاستی کنٹرول میں لانے کا ہدف ہے، عراقی وزیراعظم امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور اردن، گرجا گھر میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 20 زخمی پاکستان اور سعودیہ نے مکہ معاہدے کی توثیق کے مراحل مکمل کرلیے، دفترخارجہ یمن پر سعودی اور اتحادی فورسز کے حملوں میں 9 شہری جاں بحق امریکا نے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام پر اپنے ٹیکس دہندگان کے 11 ارب ڈالر پھونک دیے، عراقچی الخلیل میں چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی اربوں ڈالر خرچ ہوگئے جنگ سے امریکا کو کیا ملا؟ ، امریکی سینیٹرز ایران پر حملہ ہوا تو انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی لائنیں تباہ کردیں گے، رحیم صفوی

روزانہ کی خبریں

لبنان کو امریکا کے مشوروں کی ضرورت نہیں ہے، حزب اللہ

بیروت : حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ ہاشم صفی الدین نے امریکی سفیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے آقاؤں سے کہیں کہ لبنانیوں کو مشورہ دینے کے بجائے اس ملک کی اقتصادی امداد تک رسائی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی نہ کرے۔ انہوں نے امریکی صدر کے مشیر آموس ہوچسٹین کے الفاظ کے جواب میں زور دے کر کہا ہے کہ لبنان کو امریکا اور ہوچسٹین کے آقاؤں کے مشورے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہی لوگ بیروت کی اقتصادی امداد تک رسائی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکی اپنے وعدوں کے سچے تھے تو انہیں کم از کم مصری گیس کے حوالے سے لبنانیوں کے ساتھ کئے گئے اپنے وعدے پورے کرنے چاہئیں۔ یہ بات واضح ہے کہ ہم نے کبھی بھی امریکہ اور اس کے وعدوں پر بھروسہ نہیں کیا اور نہ ہی آئندہ کبھی کریں گے کیونکہ ہم امریکہ کو لبنان اور لبنانی عوام کا حقیقی دشمن سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قانا قتل عام اور دیگر جرائم امریکی ہتھیاروں، طیاروں اور میزائلوں کے سبب انجام پائے ہیں۔ امریکی ہتھیاروں کے ذریعے لبنانیوں کو مارا گیا ہے اور فلسطینیوں کو ہر روز مارا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular