
کراچی:فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے کراچی میں نمائش چورنگی پر شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ تقریب میں مختلف جماعتوں کے رہنما موجود تھے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ تقریب میں علامہ باقر عباس زیدی، علامہ مختار امامی، علامہ صادق جعفری،ڈاکٹر صابر ابو مریم، رضی حیدر رضوی، علامہ مبشر حسن، میجر قمر عباس، علامہ مبشر حسن شریک تھے ۔ رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ صادق جعفری نے کہا کہ آزادی بیت المقدس کی راہ میں اپنی جانیں قربان کر دیں گے۔ شہید حسن نصر اللہ کی تمام زندگی خطہ میں ناجائز ریاست اسرائیل کے خلاف مقاومت میں گزری۔


































