Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

پاکستان میں اسرائیل کیخلاف آواز اٹھانے اور غزہ کی حمایت کو جرم سمجھنا افسوسناک ہے، علامہ جواد نقوی

لاہور: جامعہ عروۃ الوثقیٰ اور تحریک بیداری امت مصطفی ص کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ غزہ اور کشمیر کے مظلوموں سے لاتعلقی اور انسانیت سوز جرائم پر آنکھیں بند کر لینا امت مسلمہ کی سب سے بڑی آفت اور گویا انکی موت کی مانند ہے۔ اسرائیل میں صیہونی یہودیوں کی اکثریت ہونے کے باوجود، آج کئی صیہونی بھی غزہ میں جاری ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں، لیکن افسوس کا مقام ہے کہ مسلمان دنیا ابھی تک خواب غفلت میں ڈوبی ہوئی ہے جو نجانے کس منہ سے ربیع الاول میں جشن منانے کی تیاریاں کر رہے ہیں، اور کیسے اس نبی ﷺ کا نام اپنی زبان پر لانے کی جرآت کرتے ہیں کہ جنکی امت غزہ میں بے دردی سے قتل کی جا رہی ہے اور یہ سب شرمناک خاموشی کی چادر اوڑھے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس خاموشی، خباثت و ناکارہ پن کی وجہ ان مذہبی عناصر کا وہ بغض ہے جو غزہ کی حمایت و نصرت کرنے والوں کے متعلق ظاہر کیا ہے اور اس ناطے مسلمانوں کو غزہ سے لاتعلق رہنے کا باقاعدہ سبق پڑھایا گیا ہے۔ انہوں نے اسرائیل کے خلاف آواز بلند کرنے اور فلسطین و غزہ کی حمایت کو جرم سمجھنے کو انتہائی افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ پاکستان میں بھی احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور ان پر ظلم کیخلاف آواز نہ اٹھانے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے.

مزید پڑھیے

Most Popular