
دی ہیگ : صحافیوں کی عالمی تنظیم نے اسرائیل کیخلاف جرائم کی عالمی عدالت سے رجوع کرلیا۔ رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ کشیدگی سے ابتک اسرائیل کے ہاتھوں 34 صحافی مارے گئے جن میں سے 12 کو فرائض کی انجام دہی کے دوران مارا گیا۔ اسرائیلی حملوں میں 50 میڈیا ہاؤسز تباہ ہوئے بالخصوص غزہ میں صحافیوں کو نشانہ بنانا شدید نوعیت کا جنگی جرم ہے جس کی ترجیحی بنیادوں پر تحقیقات کرائی جائیں یہ جرائم کی عالمی عدالت میں رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی جانب سے دائر کردہ تیسری درخواست ہے۔


































