Thu Oct 15, 2026

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ

روزانہ کی خبریں

عراق: داعش کے تین خفیہ گوداموں سے بڑی تعداد میں میزائل اور گولہ بارود برآمد

بغداد: عراق میں داعش نے بڑی دہشتگردانہ کارروائی کرنے کی کوشش کی جس میں وہ بری طرح ناکام رہا۔ ینگ جرنلسٹ کلب کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کی دہشتگردانہ کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بغداد کے جنوبی علاقے میں داعش دہشت گردوں کے ہتھیاروں سے بھرے 3 خفیہ گوداموں سے بھاری مقدار میں جدید قسم کے ہتھیار، میزائل اور گولہ بارود برآمد کر کے بغداد کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ داعش نے ان ہتھیاروں سے دہشتگردانہ کارروائی کا منصوبہ بنایا تھا۔
واضح رہے کہ عراق میں دو ہزار سترہ میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس ملک کے بعض علاقوں میں داعش سے وابستہ کچھ دہشت گرد عناصر روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ حملے کر کے عراقی عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے داعش دہشت گرد گروہ کے ان باقی بچے عناصر کا صفایا کرنے کے لئے بھی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular