
بغداد: عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت الله سید کاظم حسینی حائری نے کہولت سن کی وجہ سے مرجعیت سے دستبرداری اختیار کر لی۔ اور اپنے تمام مقلدین کو ولی امرالمسلمین آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی جانب رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔
آیت اللہ حائری شہید آیت اللّه باقر الصدر کے شاگرد ہیں اور صدر گروپ کے دینی پیشوا سمجھے جاتے ہیں. آیت اللہ حائری کے اعلان کے فوراً بعد ممتاز سیاسی شخصیت مقتدیٰ صدر نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ صدر دھڑے کے زیادہ تر افراد اور صدریون کے حامی مرجع تقلید آیت الله سید کاظم حسینی حائری کے مقلد تھے۔
ماہ صفر کی پہلی تاریخ کو آیت اللہ سید کاظم حائری نے ایک پیغام میں اعلان کیا کہ میں کہولت سن کی وجہ سے مرجعیت کے امور کو انجام دینے کے لئے لازم قدرت نہیں رکھتا اور اس عہدہ سے سبکدوش ہورہا ہوں۔ اسی طرح انہوں نے تمام وکالتیں اور دفاتر کی جانب سے جاری کردہ تمام اجازہ جات کے ساتھ ساتھ وکلاء اور نمائندوں سے کسی بھی قسم کے شرعی حقوق حاصل کرنے کا حق کالعدم کر دیا۔


































