
تہران : ایران نے حالیہ جنگی مشقوں کے دوران بحیرہ احمر کی ساحلی بندرگاہ ایلات میں اسرائیلی فوجی بیس کے ماڈل پر ڈرون حملے کی ریہرسل کی ہے۔غیرملکی ویب کے مطابق ڈرونز کی اس مشقوں کا مقصد اسرائیلی فوجی بیس پر حملے کی ریہرسل کے ساتھ ساتھ اس کی خامیوں کو دور کرنا تھا۔ اسرائیل کو واضح انتباہ کے طور پر مشق کے دوران بارود سے لدے ڈرون ابابیل کو بحری جہاز سے اسرائیلی بحری اڈے کے ماڈل کی طرف بھیجا گیا۔ جس نے کامیاب کارروائی کی اس سے پہلے مشقوں کے دوران صیہونی ڈیمونا جوہری پاور پلانٹ پر میزائل حملے کی بھی ریہرسل کی گئی تھی۔


































