
تہران : ایران نے ملک میں تیار ہوائی جہاز کے انجن کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ مکمل ایرانی انجن اور اس کا کنٹرول سسٹم ریورس انجینیئرنگ کے ذریعے مپنا انڈسٹریل گروپ کے ماہرین نے تیار کیا ہے۔ صدر ابراہیم رئسی نے ایران میں تیار شدہ بجلی بنانے والی جدید ایف کلاس گیس ٹربائن کا بھی معائنہ کیا ۔جس کے جدید اور ہائی ٹیک پرزے مپنا کمپنی میں بنائے گئے ہیں۔ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے اسی طرح مپنا گروپ کے ماہرین کے ڈیزائن اور تیار کردہ لوکوموٹیو ایم اے پی ٹوینٹی فور کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے تھرمل اور قابل تجدید توانائی سے چلنے والے بجلی گھروں، تیل اور گیس، ریلوے نقل و حمل، ہوائی جہازوں کے انجنوں، بنیادی مرمت اور اوورہالنگ، الیکٹرک گاڑیوں، صحت اور پانی کے شعبوں سمیت مختلف شعبوں میں مپنا انڈسٹریل گروپ کی کامیابیوں اور مصنوعات کا معائنہ کیا۔


































