Fri Oct 23, 2026

اسرائیلی فوجی چوکی پر فائرنگ سے 5 اہلکار زخمی، 2 مزاحمت کار شہید اربوں ڈالر خرچ ہوگئے جنگ سے امریکا کو کیا ملا؟ ، امریکی سینیٹرز ایران پر حملہ ہوا تو انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی لائنیں تباہ کردیں گے، رحیم صفوی یورپ میں مظاہروں میں شدت: فرانس میں مرکزی طلبہ یونین کی ہفتہ کو احتجاجی ریلیوں کی کال غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید یمن کے حوثی باغی نہیں، پاکستان جنگ کا حصہ بننے سے گریز کرے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سعودی اور عراقی وزراء خارجہ کا رابطہ، سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال وفاقی حکومت عسکری قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے مسائل حل کرے گی، وزیراعظم مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کی تعداد میں خاموشی سے کمی دمام ایئرپورٹ پر حملے میں ایک شخص ہلاک، 8 زخمی خلیج فارس میں 4 جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے خلیجی ممالک اپنی سلامتی کے لیے امریکا پر مکمل انحصار نہیں کرسکتے، ٹام بیرک مدر آف آل بمز بھی ایرانی جوہری تنصیبات تباہ نہیں کر سکتا، ٹرمپ کا مقصد جھوٹی فتح کا اعلان کرنا ہے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات سعودی عرب کی شیبہ آئل فیلڈ پر حملے میں 2 افراد ہلاک

روزانہ کی خبریں

ایران کا ہائپر سونک کروز میزائل پروگرام کو مزید ترقی دینے کا اعلان

تہران : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجرجنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایران ہائپر سونک کروز میزائل پروگرام کو مزید ترقی دینے کا پختہ ارادہ رکھتا ہے۔ تہران میں سابق امریکی سفارت خانےنما جاسوسی کےاڈے میں منعقدہ تقریب سےخطاب کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے مقابلے میں فوجی محاذ پر شکست کھانےکے بعد اپنے اسٹریٹجیک ذخائر کو ہمارے خلاف استعمال کر رہا ہے۔جنرل حسین سلامی نے واضح کیا کہ ہماری تزویراتی گہرائی یا اسٹریٹیجک ڈیپتھ کا دائرہ بحیرہ روم اور بحیرہ احمر تک پھیل چکا ہے۔ انہوں نے کہا آج ہم بحیرہ روم اور بحیرہ احمر کے ساحلوں پر موجود ہیں اور دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ دشمن منطقی طاقت کو نہیں سمجھتا لہذا سامراجی طاقتوں سے صرف طاقت کی زبان میں بات کرنا چاہیے۔ ہم اپنے کروز میزائلوں کو مزید ترقی دیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular