
تہران: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے جنگ زدہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کو روکنے کے لیے سنجیدہ عملی اقدامات پر زور دیا ہے۔ ایرانی نئے سال پر پیغام میں ابراہیم رئیسی نے اسرائیل کے وحشیانہ حملے کے خلاف غزہ کی پرعزم مزاحمت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں نے غزہ کے 20 لاکھ آزاد لوگوں کو نیست و نابود کرنے کے لیے اپنی تمام تر طاقت استعمال کی۔ انہوں نے صیہونیوں کو جدید ترین اور بنکروں کو تباہ کرنے والے بموں سے لے کر اربوں ڈالر تک ہر چیز فراہم کی، لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔ ایرانی صدر نے کہاکہ کہ یہ ہمارا انسانی فریضہ ہے کہ ہم اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اورصیہونی حکومت کے حملوں کو روکنے اور غزہ کے مظلوم عوام تک انسانی امداد پہنچانے کے لیے سنجیدہ عملی اقدامات کریں۔


































