
تہران :ایرانی وزیر پیٹرولیم جواد اوجی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں تیل کی پیداوار میں روزانہ 10 لاکھ بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔ سابقہ حکومت کے دور میں روزانہ تیل کی پیداوار 23 لاکھ بیرل تھی جوکہ بڑھ کر 33 لاکھ بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ قومی تیل کمپنی کے سی ای او محسن خجستہ مہر نے کہا تھا کہ موجودہ حکومت کے دور میں تیل کی پیداوار دُگنا بڑھ گئی ہے جو رواں ماہ کے دوران 35 لاکھ بیرل تک پہنچ جائے گی۔ تیل اور گیس کی برآمد سے ہونے والی آمدنی 55 ارب 40 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے جوکہ گذشتہ سال کی نسبت 43 فیصد زیادہ ہے۔


































