Sat Oct 24, 2026

پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور اردن، گرجا گھر میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 20 زخمی پاکستان اور سعودیہ نے مکہ معاہدے کی توثیق کے مراحل مکمل کرلیے، دفترخارجہ یمن پر سعودی اور اتحادی فورسز کے حملوں میں 9 شہری جاں بحق امریکا نے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام پر اپنے ٹیکس دہندگان کے 11 ارب ڈالر پھونک دیے، عراقچی الخلیل میں چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی اربوں ڈالر خرچ ہوگئے جنگ سے امریکا کو کیا ملا؟ ، امریکی سینیٹرز ایران پر حملہ ہوا تو انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی لائنیں تباہ کردیں گے، رحیم صفوی یورپ میں مظاہروں میں شدت: فرانس میں مرکزی طلبہ یونین کی ہفتہ کو احتجاجی ریلیوں کی کال غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید یمن کے حوثی باغی نہیں، پاکستان جنگ کا حصہ بننے سے گریز کرے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سعودی اور عراقی وزراء خارجہ کا رابطہ، سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال وفاقی حکومت عسکری قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے مسائل حل کرے گی، وزیراعظم مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کی تعداد میں خاموشی سے کمی دمام ایئرپورٹ پر حملے میں ایک شخص ہلاک، 8 زخمی

روزانہ کی خبریں

ایران اپنی سیکیورٹی کیلئے کسی بیرونی طاقت کا محتاج نہیں، ایرانی صدر

تہران: ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے کہا ہے کہ اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ہے کہ سیکیورٹی اور امن و امان کسی بھی ملک کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ ڈیفنس یونیورسٹی کی تقریب میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ہماری سیکیورٹی ملکی سلامتی کے ذمہ دار اداروں کی مرہون منت ہے اس حوالے سے کسی بیرونی طاقت کے محتاج نہیں ۔ ملک میں امن و امان قائم کرنے میں سیکیورٹی فورسز اور عوام دونوں کا بڑا کردار ہے۔
صدر رئیسی نے کہا کہ عوام نے ہر میدان میں اپنی موجودگی کو یقینی بنایا ہے اسی لئے ملکی حکام اور ادارے مکمل تندہی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔ رہبر معظم کی بابصیرت قیادت میں ہماری سیکیورٹی فورسز مومن، عوام دوست اور خود اعتماد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز نے عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے خود کو دشمن کے سامنے ڈھال بنایا ہے۔ عوام کو چاہئے کہ پولیس اور دیگر اداروں کو اپنی پناہ گاہ سمجھیں اور سیکیورٹی فورسز کو بھی عوام کے ساتھ نرمی اور شفقت سے پیش آنا چاہئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular