
اسلام آباد: صدرعارف علوی نے ٹوئٹ کیا ہے کہ بھارت اسلاموفوبیا نفرت سے خود کوتباہ کرلے گا۔بھارت بڑا خطرہ مول لے رہا ہے۔دعا اورتوقع ہے کہ ہندوستانی معاشرے کے سمجھدار افراد اس کوروکیں گے۔ ملٹن کنڈیرا نے لکھا: “کسی تہذیب کو ختم کرنے کیلئے پہلا قدم اس کی یادداشت کو مٹانا ہے۔ پھر اس کی کتابیں۔اُس کی ثقافت اور اُس کی تاریخ کو مٹا دیں۔ اس کے بعد کسی سے نئی کتابیں لکھوائیں، کوئی نیا کلچر تیار کریں، نئی تاریخ ایجاد کریں۔ جلد ہی وہ قوم بھولنا شروع کر دے گی کہ وہ کیا ہے اور کیا تھی۔ طاقت کے خلاف انسانی جدوجہد اصل میں سب کچھ بھلا دینے کے خلاف یادداشت کی جدوجہد ہے۔


































