
تل ابیب : امریکی اور یورپی پابندیوں کے باوجود اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنی نے میانمار کو اسلحہ سازی کا سامان فراہم کیا۔ انسانی حقوق کی تنظیم جسٹس فار میانمار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے 2019 میں میانمار کو سامان بھیجا۔ رپورٹ میں اسرائیلی اٹارنی جنرل کا میانمار کے ہم منصب کے نام خط بھی شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق جولائی 2019 میں اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنی سی اے اے انڈسٹریز نے میانمار کی فوج کے سپلائر کو اسلحہ تیار کرنے کے لیے سامان بھیجا۔ دو ٹن کی کھیپ میں پلاسٹک پولیمر انجیکشن لگانے کے لیے سانچے شامل تھے جو رائفل کے ہینڈلز بنانے کے لیے استعمال کیے جا سکتے تھے۔ انسانی حقوق کے اداروں نے کہا کہ اسرائیلی کمپنی کی ذمہ داری ہے کہ وہ بین الاقوامی حقوق انسانی اور قوانین کا احترام کرے۔


































