
پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ نے افغانستان سے امن مذاکرات کرنے کا اعلان کردیا۔ پاکستان کی اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کے رہنما اور خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وہ اپنے صوبے میں امن و امان کے قیام کے ذمہ دار ہیں۔ اس کے لیے وہ افغانستان کے ساتھ بھی بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ملک میں سب کا خون اہم ہے خیبرپختونخوا کے شہریوں کے قتل عام کو روکنا ان کے ذمہ داری ہے اور وہ اس کے لیے کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ ظرف کی وجہ سے خاموش ہیں لیکن وہ کسی کے غلام نہیں ہیں اور اگر کسی نے ہماری آزادی کو ختم کرنا چاہا تو وہ مرنا پسند کریں گے غلام بننا پسند نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ نہ چاپلوس ہیں نہ غلام اور انہیں بھی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنا آتا ہے۔


































