
غزہ : حماس نے کہا ہے کہ جنگ بندی کیلئے جتنی لچک دکھانا تھی دکھا دی اسرائیل مطالبات ماننے پر تیار نہیں۔ حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو روکنے اور جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے درکار لچک دکھائی ہے لیکن اسرائیل جنگ بندی کے مطالبات ماننے سے گریز کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقل جنگ بندی، بے گھر فلسطینیوں کی گھروں کو واپسی، اسرائیلی فوجیوں کا انخلا اور انسانی امداد کا داخلہ مطالبات میں شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس ثالثوں کے ذریعے ایسے معاہدے تک پہنچنے کے لیے بات چیت جاری رکھے گی جو ہمارے مطالبات اور مفادات کو پورا کرے۔


































