Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

پاکستان کی آدھی آبادی کو کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگ گئی

اسلام آباد: پاکستان نے کورونا ویکسی نیشن کے عمل میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے ویکسین کے لیے اہل اپنی نصف آبادی کو کم از کم ایک خوراک لگادی ہے۔ ملک میں ایک ہی دن میں 17 لاکھ ویکسین کی خوراک لگا کر ایک اور ریکارڈ بنا لیا گیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق 4 کروڑ 59 لاکھ 86 ہزار 932 افراد کو مکمل طور پر ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ 7 کروڑ 61 لاکھ 39 ہزار 355 دیگر افراد کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک ملی ہے جبکہ لگائی گئی کُل خوراکوں کی تعداد 11 کروڑ 48 لاکھ 91 ہزار 170 تک پہنچ گئی ہے۔ پچاس فیصد آبادی کو ویکسین لگانے کا اعلان این سی او سی کے سربراہ و وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے سوشل میڈیا پر کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ملک کی 50 فیصد اہل آبادی کو کم از کم ایک خوراک لگانے کے اہم سنگ میل تک پہنچ گئے ہیں، خیبر پختونخوا اپنی نصف اہل آبادی کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگانے والا دوسرا صوبہ بن گیا ہے، کل پاکستان میں 17 لاکھ ویکسین لگائی گئیں جو اب تک ایک روز میں سب سے زیادہ ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular