Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

یوم دفاع پر جنگ ستمبر کے غازیوں اور شہدا کو سلام

اسلام آباد: ملک بھر میں آج یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21, 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، مزار قائد پر پاک فضائیہ کی جانب سے گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی اور گارڈز کے فرائض ایئر فورس کے کیڈٹس نے سنبھال لیے، ائیروائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے اور انہوں نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بھی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے،یاد گار شہدا پر نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پھولوں کی چادر چڑھائی، پاک بحریہ کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دی جبکہ نیول چیف نے شہدا کے اہلخانہ سے ملاقات کی،6ستمبر 1965ءکے شہداکی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئےلاہور کینٹ میں یادگارِ شہداء پر پُروقار تقریب ہوئی،گیریژن کمانڈر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سےپھول چڑھائے اورپاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

مزید پڑھیے

Most Popular