
غزہ: پناہ گزينوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے آنروا نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے حملوں کے باعث غزہ رہنے کے قابل نہيں رہا۔ آنروا کے ترجمان عدنان ابوحسنہ نے کہا کہ غزہ اس وقت ایک ناقابل رہائش جگہ بن چکا ہے۔ عدنان ابوحسنہ نے کہا کہ اس علاقے میں 19 لاکھ افراد رہتے ہيں جن میں سے تقریبا 14 لاکھ افراد 155 اسکولوں میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی قائم پناہ گاہوں میں زندگی گذار رہے ہيں۔


































