
کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت میں مین روڈ پر دھماکا ہوا ہے۔ تربت پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ تربت میں ہونے والا دھماکا دستی بم کا تھا۔


































