
بسمہ سبحانہ
احترام ماہ محرم الحرام
آداب عزاداری
- مجلس عزاء اور جلوس عزاء میں وضوء کرکے آئیں۔
- پاکیزہ لباس اور ممکن حد تک سیاہ لباس پہن کر آئیں۔
- گھر میں جو سن تمیز تک پہنچے ہوئے بچے ہوں ان کو ساتھ لائیں۔
- اپنے ساتھ کاغذ اور قلم لائیں اور مجلس کے نکات نوٹ کریں۔
- مجلس سے واپس آکر اپنے گھروالوں اور ملنے والوں سے مجلس کے مفید نکات بیان کریں۔
- اپنے ساتھ تسبیح اور جیب میں خاک شفاء رکھیں یہ مومن کی نشانی بھی ہے اور تحفظ کی ضمانت بھی۔
- خواتین و حضرات حجاب اسلامی کی پابندی کریں۔
- خاص طور پر خواتین شرعی لباس پہن کر آئیں۔
- مجالس و عزداری کے اوقات میں نماز کے وقت کی رعایت کریں۔
- دوران جلوس نماز کے وقت نماز باجماعت ادا کریں۔
- عزداری میں کوئی ہنسی مذاق نہ کریں۔
- امام حسین علیہ السلام پر گریہ اجر عظیم رکھتا ہے اسلیے گریہ کریں۔
- اگر دل چاہے تو بلند آواز سے روئیں اور اس میں شرم محسوس نہ کریں۔
- عین گریہ و زاری کی حالت میں کوئی خصوصی دعا مانگیں۔
- اگر رونا نہ آئے تو سر جھکا کر رونے کی کوشش کریں۔
- گریہ کرتے ہوئے دوسرے مومنین کے چہروں کو نہ گھوریں۔
- ایسی شاعری پڑھیں جو خیالی نہ ہو بلکہ حقائق پر مبنی ہو۔
- ایسے خطیب کو سنیں جو قرآن مجید، سیرت النبی اور سیرت اہل بیت علیہم السلام کے مطابق اپنا مدعا بیان کرتا ہو۔
- حسینیت کے اصولوں پر سامعین کی کردار سازی کرنے والے خطیب کو دعوت دیں۔
- فرقہ واریت، دین اور امت کے لیے زہر ہے اس سے پرہیز کریں۔
- بانیان اور شرکاء عزاداری، وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھیں۔
- جہاں جگہ مل جائے وہیں بیٹھ جائیں سروں کو نہ پھلانگیں۔
- جب آنسو رواں ہوں تو تبرک کے طور پر چہرے پر مل لینا چاہیے۔
- تبرک و نیاز میں جو چیز بھی ملے اس کا احترام کریں۔
- روزانہ زیارت وارث پڑھیں۔
- مجلس کے دوران اپنے موبائل فون کو سائلینٹ پر رکھنا نہ بھولیں۔
- عاشورہ کے دن کے آداب معلوم کریں اور انکی رعایت کریں۔
- اگر جگہ تنگ ہو تو وہاں کھل کر نہ بیٹھیں۔
- اگر ممکن ہو تو گھر سے غسل کرکے نکلیں۔
- عزاداری کا انتظام اس طرح کریں کہ کسی کے لیے اذیت کا سبب نہ ہو۔


































