Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

الیکشن ترمیمی ایکٹ پی ٹی آئی کا راستہ روکنے کی بھونڈی کوشش ہے: عمر ایوب

لاہور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ پی ٹی آئی کا راستہ روکنے کی بھونڈی کوشش ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ جو ایکٹ پاس کیا گیا ہے وہ مکمل غلط اور منفی ہے، اس ایکٹ کو ہر جگہ چیلنج کریں گے، یہ قانون اور آئین کے بالکل منافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوابی کا جلسہ سب نے دیکھا ہے، ہمارے کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، ملک میں تازہ الیکشن ہمارا واحد مطالبہ ہے، ہمارا چرایا ہوا مینڈیٹ واپس کیا جائے، پاکستان نئے الیکشن کی طاقت رکھتا ہے۔ اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ فنانس کا ایک طالب علم ہوتے بتا سکتا ہوں یہ بجٹ عوام دشمن ہے، اس سے مہنگائی مزید بڑھے گی، شہباز شریف، مریم نواز یہ سب لوگ کدھر بھاگیں گے؟ حسینہ واجد تو بھارت چلی گئی تھیں لیکن ادھر سے ہیلی کاپٹر نہیں جائے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular