
انقرہ : ترکیہ ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا۔۔ل پچھلے زلزلوں سے متاثر درجنوں عمارتیں مکمل منہدم ہوگئیں۔ صوبے ملاطیہ میں 5.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ اللہ اکبر کی صدائیں بلند کرتے بچی کچھی عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکے ملاطیہ سے جڑے دیگر 4 ہمسایہ صوبوں میں بھی محسوس کیےگئے۔جھٹکے میں ایک فیکٹری سمیت کئی عمارتیں زمین بوس ہوئیں۔ فیکٹری کےملبےمیں دب کرایک مزدور جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔فیکٹری کے ملبے سے ایک لاش اور 32 افراد کو زندہ نکالا گیا۔ حکام نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ تباہ شدہ عمارتوں سے دور رہیں۔


































