
لاہور: وزیر اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ علامہ طاہر محمود اشرفی نے ہر چیز کے اشتہار میں عورت کا کردار ڈالنے کی مخالفت کردی اور کہا کہ ملک میں خوبصورت مردوں کی کمی نہیں لیکن اشتہارات میں خواتین کو شامل کیا جاتا ہے لہٰذا اشتہارات میں غیر ضروری طور پر عورتوں کا کردار شامل کرنے پر پیمرا اور پی ٹی اے سے رجوع کریں گے۔ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ جنسی جرائم میں اضافہ ہوا ہے، زیادتی کرنے والے 10 افراد کو سرعام پھانسی دی جائے تو جرائم کم ہوجائیں گے۔


































