
تل ابیب: اسرائیل کے ہوائی اڈے بن گوریان ائیرپورٹ پر سائبر حملے کی وجہ سے ہوائی جہازوں کی رفت و آمد معطل ہوگئی ہے، حملے کےبعد ہوائی اڈے پر موجود مسافروں کو اپنی پروازوں کے سلسلے میں پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ حملے شدید ہونے کی وجہ سے ائیرپورٹ کا سسٹم مکمل مفلوج ہوگیا ہے۔ سسٹم معطل ہونے کے بعد پروازوں کی رفت و آمد اور پاسپورٹ کی چیکنگ کا نظام بند کیا گیا ہے اور ہوائی اڈے پر موجود مسافرین واپس جانے پر مجبور ہورہے ہیں۔


































