Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر وادی کشمیر میں کرفیو اور پابندیاں، انٹرنیٹ سروس معطل

آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر جموں و کشمیر میں ہوئے احتجاج کے ایک روز بعد حکام نے کشمیر بھر میں خاص کر سرینگر کے حساس علاقوں بشمول شیعہ اکثریتی علاقوں میں پابندیاں عائد کر دی ہیں، قابض حکام کی جانب سے یہ پابندیاں مزید احتجاج کو روکنے کے لئے عائد کی گئی ہیں۔ جموں کشمیر پولیس اور نیم فوجی دستوں نے سرینگر کے لالچوک علاقے خاص کر تاریخی گھنٹہ گھر کو سیل کر دیا ہے۔ گزشتہ روز یعنی اتوار کو گھنٹہ گھر کے قریب شیعہ آبادی نے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف اپنا احتجاج درج کیا۔
حکام نے بتایا کہ لالچوک کو کانٹے دار تاروں سے سیل کر دیا ہے اور گھنٹہ گھر کی اور جانے والے سبھی راستوں پر پہلے بٹھا دئے گئے ہیں اور ٹریفک کی آواجاہی بھی مسدود کر دی گئی ہے تاکہ آج بھی اتوار کی طرح دوبارہ اجتماع نہ ہو سکے۔ حکام کی جانب سے سرینگر کے قدیم شہر اور دیگر شیعہ اکثریتی علاقوں میں پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ آج بھی مظاہرین نے لال چوک کی جانب پیش قدمی کی کوشش کی تاہم انہیں پولیس نے اس کی اجازت نہیں دی اور بعض مقامات پر احتجاجیوں کو منتشر کرنے کے لئے سخت اقدامات اٹھائے۔ میرواعظ کشمیر مولوی عمر فاروق، جو کہ متحدہ مجلس علماء کے لیڈر ہے، نے آج ہڑتال کی کال دی ہے، جس کی حمایت سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بھی کی ہے۔ اس ہڑتال کی کال اور پابندیوں کے درمیان، جموں و کشمیر حکومت نے آج اور آئندہ کل یعنی منگل کو تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام نے اس اقدام کے لئے طلباء کی حفاظت کا حوالہ دیا ہے۔ ہڑتال کی وجہ سے دکانیں اور دیگر نجی ادارے بند ہیں۔ عوامی نقل و حمل بھی متاثر ہے کیونکہ سڑکوں پر نجی گاڑیوں کی تعداد انتہائی کم ہے، جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل بھی سڑکوں سے غائب ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular