
A senior citizen receives a dose of the Chinese-made Sinopharm vaccine against the Covid-19 coronavirus at a vaccination centre settled inside an Expo Centre in Lahore on April 1, 2021. (Photo by Arif ALI / AFP)
اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر ہے، جبکہ کیسز کی شرح 1 فیصد سے بھی کم ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 400 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 11 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ مزید 277 مریض شفایاب ہو گئے، پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 558 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 77 ہزار 560 ہو چکی ہے۔ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 22 ہزار 845 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 206 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 26 ہزار 157 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔


































