افغان عوام کی معاشی بہتری کے لیے مربوط کوششیں کرنا ہوں گی، آرمی چیف

  Click to listen highlighted text! اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران کی صورتحال پیدا نہ ہونے دینے کے لیے عالمی اشتراک کی ضرورت ہے۔ افغان عوام کی معاشی بہتری کے لیے مربوط کوششیں کرنا ہوں گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے پاکستان افغانستان کے لیے برطانیہ کے خصوصی نمائندے نائیجل کیسی نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی سمیت افغانستان کی حالیہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ آرمی چین نےکہا کہ پاکستان عالمی و خطے کے امور میں برطانیہ کے کردار کو اہمیت دیتا ہے۔ برطانیہ کے ساتھ دو طرفہ تعاون میں اضافے کے خواہاں ہیں۔ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔ برطانوی خصوصی نمائندے نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ اورپاکستان بارڈر مینجمنٹ کی خصوصی کوششوں اور خطے کے استحکام میں کردار کا خیرمقدم کیا۔

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران کی صورتحال پیدا نہ ہونے دینے کے لیے عالمی اشتراک کی ضرورت ہے۔ افغان عوام کی معاشی بہتری کے لیے مربوط کوششیں کرنا ہوں گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے پاکستان افغانستان کے لیے برطانیہ کے خصوصی نمائندے نائیجل کیسی نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی سمیت افغانستان کی حالیہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ آرمی چین نےکہا کہ پاکستان عالمی و خطے کے امور میں برطانیہ کے کردار کو اہمیت دیتا ہے۔ برطانیہ کے ساتھ دو طرفہ تعاون میں اضافے کے خواہاں ہیں۔ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔ برطانوی خصوصی نمائندے نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ اورپاکستان بارڈر مینجمنٹ کی خصوصی کوششوں اور خطے کے استحکام میں کردار کا خیرمقدم کیا۔