Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

حملوں میں تعاون، ایران نے پڑوسی ممالک سے وضاحت مانگ لی

تہران: ایران نے خلیجی ممالک پر امریکا کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف سازش کا الزام عائد کرتے ہوئے ان سے واضح مؤقف مانگ لیا۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ کچھ خلیجی ممالک، جہاں امریکا کی فوجی موجودگی ہے، خفیہ طور پر ایران کے خلاف کارروائیوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ ان پڑوسی ریاستوں کو اپنا مؤقف فوری واضح کرنا چاہیے۔ انہوں نے محمد بن سلمان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مبینہ رابطوں پر وضاحت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد نے امریکا کو ایران پر مزید سخت حملوں پر اکسایا۔ عراقچی کے مطابق حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں سینکڑوں شہری جاں بحق ہوئے، جن میں 200 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب علی لاریجانی نے خلیجی ممالک کے عوام سے سوال کیا کہ وہ اس جنگ میں کس کے ساتھ کھڑے ہیں اور کیوں کوئی اسلامی ملک ایران کے ساتھ نہیں کھڑا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اگر خلیجی ممالک میں موجود امریکی اڈوں سے ایران پر حملے کیے جائیں گے تو ایران خاموش نہیں رہ سکتا، اور موجودہ کشمکش امریکا و اسرائیل اور ایران و مزاحمتی قوتوں کے درمیان ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular