Sat Oct 24, 2026

امریکا نے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام پر اپنے ٹیکس دہندگان کے 11 ارب ڈالر پھونک دیے، عراقچی الخلیل میں چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی اربوں ڈالر خرچ ہوگئے جنگ سے امریکا کو کیا ملا؟ ، امریکی سینیٹرز ایران پر حملہ ہوا تو انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی لائنیں تباہ کردیں گے، رحیم صفوی یورپ میں مظاہروں میں شدت: فرانس میں مرکزی طلبہ یونین کی ہفتہ کو احتجاجی ریلیوں کی کال غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید یمن کے حوثی باغی نہیں، پاکستان جنگ کا حصہ بننے سے گریز کرے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سعودی اور عراقی وزراء خارجہ کا رابطہ، سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال وفاقی حکومت عسکری قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے مسائل حل کرے گی، وزیراعظم مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کی تعداد میں خاموشی سے کمی دمام ایئرپورٹ پر حملے میں ایک شخص ہلاک، 8 زخمی خلیج فارس میں 4 جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے خلیجی ممالک اپنی سلامتی کے لیے امریکا پر مکمل انحصار نہیں کرسکتے، ٹام بیرک مدر آف آل بمز بھی ایرانی جوہری تنصیبات تباہ نہیں کر سکتا، ٹرمپ کا مقصد جھوٹی فتح کا اعلان کرنا ہے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات

روزانہ کی خبریں

سعودی عرب میں بس حادثہ، 20 زائرین جاں بحق، 29 زخمی

مکہ : سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں 20 افراد جاں بحق ۔ 29 زخمی ہوگئے۔ زائرین کی بس خمیس مشیط سے مکہ مکرمہ جارہی تھی کہ عسیر کے علاقے عقبہ شعار میں حادثے کا شکار ہوگئی۔ بس پل کے آخری حصے سے ٹکرا کر الٹ گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔ شہری دفاع اور ہلال احمر کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کی، زخمیوں کو سینٹرل اسپتال اور ابہا کے پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا۔ بس میں زیادہ تر غیر ملکی زائرین سوار تھے۔ ابھی یہ پتہ نہیں چل سکا کہ غیرملکیوں کا تعلق کن ممالک سے ہے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے حادثے کے بعد شعار درہ بند کردیا اور وہاں سے ٹریفک کے گزرنے کے لیے متبادل راستہ بنایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ بس کے بریک سسٹم میں خرابی کے باعث پیش آیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular