
کابل : افغانستان میں طالبان نے خواتین کے زیرِ انتظام واحد ریڈیو اسٹیشن کی نشریات ایک ہفتے کی بندش کے بعد بحال کردیں۔ صدائے بانوواں ریڈیو اسٹیشن کو رمضان المبارک میں میوزک چلانے کے الزام میں بند کردیا گیا تھا۔ ریڈیو اسٹیشن میں 8 ملازمین کام کرتے ہیں جن میں 6 خواتین ہیں۔


































