
جوہانسبرگ: پانچ ملکی گروپ برکس کے سربراہ اجلاس میں روس یوکرین جنگ کے خاتمے اور ڈالر سے نجات پر غور کیا گیا۔
برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا پر مشتمل گروپ برکس کا سربراہ اجلاس جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں ہوا۔ اجلاس میں چین اور جنوبی افریقا نے یوکرین جنگ کو پرامن طور پر ختم کرنے کے لیے سلامتی کونسل کی پاسداری پر زور دیا اور کہا کہ وہ جنگ کا پُرامن انداز میں خاتمہ چاہتے ہیں۔ روسی صدر پیوٹن نے کہاکہ ماسکو جنگ کو ختم کرنا چاہتا ہے جو مغرب اور اس کے سیٹلائٹ نے شروع کی تھی۔ چینی صدر شی جِن پنگ نے کہا کہ برِکس کو عالمی حکمرانی کو زیادہ منصفانہ اور شفاف بنانے کے لیے طاقت اور دانش مندی کی توسیع کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت ہے اجلاس میں شریک رہنماؤں نے اقتصادی ترقی کو وسعت دینے اور بڑھانے کے لیے بلاک بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اجلاس میں ڈالر سے نجات کیلئے قومی کرنسیوں میں تجارت بڑھانے کی ضرورت پرزور دیا گیا۔


































