
مناما : بحرین نے عراق کے ناظم الامور کو سفارتی آداب کی خلاف ورزی کےالزام میں طلب کرکےسخت احتجاج کیا۔ بحرین کے قومی رابطہ کار مرکز کے ترجمان محمد عیسیٰ العباسی نے کہا کہ مستقل سفارتی آداب کی خلاف ورزی اور داخلی سیاسی امور میں مداخلت کی وجہ سے عراقی سفیر کو طلب کیا گیا تھا۔ عراقی سفیر معید عبدالرحمان کی طلبی دونوں ملکوں کے مابین کسی کاروباری معاملے سے متعلق نہیں تھی۔ عراقی وزارت خارجہ نے عبدالرحمان کو واپس بغداد بلالیا ہے۔ جہاں وہ وزارت خارجہ کے ہیڈکوارٹر میں تعینات رہے گے۔ بحرینی ترجمان نے عراق کی وزارت خارجہ کی طرف سے سفیر معید عبدالرحمان کو واپس بغداد بلانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔


































