Mon Oct 26, 2026

ایران سے روسی سفارت کاروں اور جوہری ماہرین کے انخلا کی خبریں مسترد نئی جنگ کے اثرات تباہ کن ہوں گے، خطے کا جغرافیہ تبدیل ہو جائے گا، جنرل محبی امریکا اور اسرائیل کے خلاف ایران کی حمایت اخلاقی فریضہ ہے، اسلامک ریزسٹنس اِن عراق ولی امر مسلمین کی بدعنوانی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی اور جنگی نقصانات کے معاوضے کے حصول کی ہدایت اسرائیل کیلئے امریکی امداد کے خاتمے کا وقت آنے والا ہے، نیتن یاہو 30 جون تک تمام ہتھیار ریاستی کنٹرول میں لانے کا ہدف ہے، عراقی وزیراعظم امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور اردن، گرجا گھر میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 20 زخمی پاکستان اور سعودیہ نے مکہ معاہدے کی توثیق کے مراحل مکمل کرلیے، دفترخارجہ یمن پر سعودی اور اتحادی فورسز کے حملوں میں 9 شہری جاں بحق امریکا نے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام پر اپنے ٹیکس دہندگان کے 11 ارب ڈالر پھونک دیے، عراقچی الخلیل میں چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی اربوں ڈالر خرچ ہوگئے جنگ سے امریکا کو کیا ملا؟ ، امریکی سینیٹرز ایران پر حملہ ہوا تو انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی لائنیں تباہ کردیں گے، رحیم صفوی

روزانہ کی خبریں

افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کریں، طالبان

کابل: طالبان حکام نے بیرونی ممالک سےکہا ہےکہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کریں۔ نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر نے کابل میں ایرانی سفیر حسن کاظمی قمی سے ملاقات میں کہا کہ افغانستان دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا اور وہ ان سے بھی یہی توقع رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور افغانستان کے دیگر ہمسایہ ممالک کو تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے بنیادی اقدامات کرنے چاہئیں اور دوسروں کو ان تعلقات کو خراب کرنے کا موقع نہیں دینا چاہیے۔ ملا برادر نے کہا کہ افغانستان میں کئی دہائیوں کی جنگوں کے بعد مرکزی حکومت قائم ہوئی ہے اور وہ ممالک بالخصوص پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے اقتصادی اور سیاسی تعلقات چاہتی ہے۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ تہران کابل کے ساتھ اقتصادی، زرعی، صنعتی اور ریلوے ٹرانسپورٹیشن کے شعبوں میں تعاون میں دلچسپی رکھتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular