
دمشق: شامی فوج نے جبہت النصرہ دہشت گردوں کے حملوں کا جواب دیتے ہوئے اس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ شامی فوج نے صوبے ادلب کے جنوبی اور صوبے حماہ کے شمالی مضافات میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے ۔ ادلب کے علاقے معارہ النعسان اور الغاب کے شمال مشرقی صحرا میں بھی جبہت النصرہ کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ۔ شام میں حلب، حماہ اور لاذقیہ کے کچھ علاقے کشیدگی سے پاک علاقے قرار دیئے گئے ہیں جبکہ ان علاقوں میں جبہت النصرہ اور ترکیہ سے وابستہ دہشت گرد عناصر نے اپنا ڈیرا جما رکھا ہے۔


































